بریکنگ نیوز
پاکستان کی آبادی کتنی ہے؟رپورٹ آگئی
اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ)) ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ آبادی 21 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار ہے۔ آئندہ 15 سال میں 5 کروڑ 21 لاکھ کا اضافہ ہو جائے گا۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی 2025ء تک 23 کروڑ 48 لاکھ 50 ہزار، 2030ء تک 25 کروڑ 27 لاکھ اور 2035ء تک 26 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار ہے جو 2035ء تک کم ہو کر 2 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار ہو جائے گی۔
پانچ سے 9 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 48 لاکھ 30 ہزار ہے، جو 2035ء تک بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ ہو جائے گی۔
ابھی پاکستان میں دس سے 14 سال کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 29 لاکھ 30 ہزار ہے، جو 2035ء بڑھ کر 2 کروڑ 46 لاکھ 70 ہزار ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق 15 سے 19 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 8 لاکھ 20 ہزار ہے، جو 2035ء تک بڑھتے بڑھتے 2 کروڑ 52 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔