بریکنگ نیوز

گائے بھینس چوری کرنے سے نہیں،ملک وزیراعظم اور وزرا کی چوری سے تباہ ہوتا ہے۔،عمران خان

اسلام آباد (نیوز روم رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گائے بھینس چوری کرنے سے ملک تباہ نہیں ہوتا بلکہ وزیراعظم اور وزرا کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اربوں روپےکی کرپشن کےکیس والےکہتے ہیں ہمیں این آراودےدو۔ غریب جس پربھینس چوری کا کیس ہووہ جیل میں سڑتا ہے۔ گائے، بھینس چوری کرنے سے ملک تباہ نہیں ہوتا، وزیراعظم کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے۔

پاکستان بنانےمیں علماومشائخ کااہم کردارہے۔ دنیاکی تاریخ میں پاکستان واحدملک ہےجواسلام کےنام پربنا۔ قائداعظم پاکستان کوبطوراسلامی فلاحی ریاست دنیاکارول ماڈل بناناچاہتےتھے۔ پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپراسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیےکوشاں ہیں۔ پاکستان جس مقصدکے لیے بنا اس کی تعبیر کے لیے مل کر کوششیں کرنی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مغرب نےدہشت گردی کواسلام کےساتھ جوڑ دیا۔ ہمارے لیڈرز کوبتانا چا ہیےتھا دہشت گردی کااسلام سےکوئی تعلق نہی۔ مغرب نے کہا خودکُش حملےبھی اسلام کی وجہ سےہوتےہیں۔ تاریخ گواہ ہےمسلمانوں کےاعلیٰ کردارسےمتاثرہوکرلاکھوں افرادنےاسلام قبول کیا۔ مغرب کوباورکراناہوگا کہ دہشت گردی کااسلام سےکوئی تعلق نہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close