بریکنگ نیوز
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان شہید
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا۔
Facebook Comments