انٹرٹینمنٹ

مسٹر بین اتنے بھی سادہ نہیں جتنے نظر آتے ہیں۔۔۔

معروف برطانوی اداکار کے بارے میں وہ حقائق جو آپ کو حیران کردیں گے

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)نامور برطانوی مزاحیہ اداکار "مسٹر بین” کے بارے میں آپ نے بہت کچھ سن رکھا ہو گا تاہم اس کردار کے خالق سے متعلق بہت سے ایسے سربستہلاہ حقائق ہیں جو آپ کے سامنے کبھی نہیں آئے ہوں گے۔

۔1۔ رووان انتہائی تعلیم یافتہ شخص ہیں۔ وہ نیوکیسل اور آکسفورڈ دو جامعات سے فارغ التحصیل ہوئے۔

۔2۔ رووان بچپن میں جب دورہم کے کورسٹر اسکول میں پڑھتے تھے تو سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر ان کے ہم جماعت تھے۔

۔3۔ رووان کو جنون کی حد تک گاڑیوں کا شوق ہے۔ ایک مرتبہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ پہلے درجے میں ٹرک چلانے کا لائسنس حاصل کر لیں تو یہ ان کی زندگی کا ایک یادگار ترین لمحہ ہوگا۔

۔4۔ رووان ذاتی طور پر کئی گاڑیوں کے مالک ہیں۔ ان میں آسٹن میٹرو ، ہونڈا ، اوڈی اور مکلارن ایف 1 شامل ہیں۔

۔5۔ رووان کو اپنی مکلارن ایف 1 گاڑی میں دو مرتبہ حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔ 2011 میں دوسری بار کا حادثہ نہایت خوف ناک تھا جس میں رووان کی گاڑی ایک درخت سے ٹکرا گئی تھی۔ برطانوی ادارکار کے کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ برطانیہ کی تاریخ کا پہلا حادثہ تھا جس میں انشورنس کمپنی نے دس لاکھ پاؤنڈ کا بل جاری کیا۔

۔6۔ رووان کبھی کبھار گاڑیوں سے متعلق برطانوی جریدوں میں مضامین بھی تحریر کرتے ہیں۔

۔7۔ رووان کو بات چیت کرتے ہوئے تھوڑی ہکلاہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے سبب وہ عام طور پر زیادہ انٹرویوز سے دُور رہتے ہیں۔ رووان کو بالخصوص انگریزی حرف بی سے شروع ہونے والے الفاظ کی ادائیگی میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔

۔8۔ رووان جیمز بونڈ کے بہت بڑے پرستار ہیں بلکہ انہوں نے تو 1983 میں اس سیریز کی ایک فلم ’نیور سے نیور اگین‘ میں شون کونری کے ساتھ معاون کردار بھی ادا کیا۔

۔9۔ اپنے فنّی کیرئر کے دوران مسٹر بین یعنی رووان ایٹکِنسن نے کافی دولت کمائی، ان کی موجودہ ثروت کا اندازہ تقریبا 8.5 کروڑ پاؤنڈ (13 کروڑ ڈالر) کے قریب لگایا گیا ہے۔

۔10۔ سال 2001 میں رووان اپنے اہل خانہ کے ساتھ تعطیلات گزارنے کینیا جا رہے تھے۔ طیارے کے اُترنے کے دوران کپتان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس موقع پر رووان نے پرسکون انداز سے کئی منٹ تک طیارے کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔ بعد ازاں کپتان کی طبیعت بحال ہو گئی اور اس نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا(بشکریہ سما ٹی وی)۔۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close