بریکنگ نیوز
نیب نے مجھے نقصان پہنچانے کے لیے بلایا تھا,مریم نواز
لاہور(نیوزروم رپورٹ)مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب نے انہیں نقصان پہنچانے کے لیے طلب کیا تھا۔ پاکستان پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا گیا، پر امن اور نہتے کارکنوں پر پتھر برسائے گئے، آنسو گیس اور پتھر لگنے سے کارکن زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا نیب کا کال اپ لیٹر مجھے پرسوں موصول ہوا، کہا گیا شاید میں نے کوئی زمین خریدی ہے، کال اپ لیٹر میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا مجھے بلانے کے پیچھے نقصان پہنچانا مقصود تھا، بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو پتھر مجھے لگتے، پولیس یونیفارم میں لوگوں نے پتھر مارے، پتھر لگنے سے مجھے ہیڈ انجری بھی ہوسکتی تھی، مجھے واپس جانے کیلئے پیغام بھی آئے، مجھے کہا گیا بی بی واپس چلی جائیں، نیب والوں نے دروازہ نہیں کھولا، چھپ کر بیٹھے رہے، نیب کے دروازے کے باہر کھڑی رہی اور کہا مجھ سے جواب لے لیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کو خود کو بچانے کے لیے باہر بجھوایا۔ن لیگ میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی پارٹی کا بیانیہ تبدیل ہوا ہے۔