انٹرٹینمنٹ

کریموں کی مشہوری کرنے والی ماڈل کو جیون ساتھی کی تلاش

لاہور(نیوزروم انٹرٹینمنٹ)رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہاروں میں نظر آنے والی خوبصورت ترین ماڈل نے اپنے لیے دلہے کی تلاش شروع کردی ہے۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق حال ہی میں ایک اخبار نے یمی گوتم سے ان کی شادی اور محبت پر سوال کیا، جس پر انہوں نے کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا فوری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی وہ اس وقت کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں تاہم انہیں اچھے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔
یمی گوتم یوں تو بھارت اور پاکستان کے ٹی وی چینلز پر زیادہ تر لڑکیوں کو خوبصورتی بڑھانے کے مشورے دیتی نظر آتی ہیں۔خوبصورتی بڑھانے کے لیے بیوٹی کریم کے استعمال کا مشورہ دینے والی یمی گوتم اگرچہ شاہد کپور اور اجے دیوگن جیسے اداکاروں کے ساتھ بھی فلمیں کر چکی ہیں۔تاہم انہیں زیادہ شہرت ان کی ماڈلنگ اور بیوٹی کریم کی تشہیر سے ملی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close