بریکنگ نیوز
عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا –
بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پر عرب ممالک نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور ساتھ میں بھارتی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم شروع کردی گئی ہے۔
ایک جانب تو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظم انداز میں پرتشدد کارروائیوں اور نفرت پھیلانے کی مہم جاری ہے جو 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مزید تیز ہوگئی اور بات بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی تک آن پہنچی ہے۔
بی جے پی کے مرکزی رہنماؤں کے ان گستاخانہ بیانات پر بھارت سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج جاری ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی ترجمان نپور شرما کی جانب سے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کے حوالے سے انتہائی توہین آمیز گفتگو کی گئی جب کہ دہلی کے میڈیا ہیڈ نوین جندال نے متنازع ٹویٹ کیا۔
مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔