بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیبدنیا

امریکا میں بچوں کے نام‘‘محمد’’سب سے زیادہ مقبول

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) امریکا میں رواں برس بچوں کے مقبول ترین رہنے والے ناموں کی فہرست سامنے آگئی ہے،بے بی سینٹر نامی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ‘‘محمد’’ نام سب  سے زیادہ رکھا گیا۔رواں سال امریکا میں بچوں کے سب سے زیادہ رکھے جانے والے دس ناموں عالیہ بھی شامل ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال امریکا میں صوفیہ نام سب سے زیادہ مقبول ثابت ہوا، جبکہ لڑکوں میں لیام نام ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔امریکا میں لڑکوں کے رکھے جانے والے مزید مقبول ناموں میں جیکشن، نوح، ایڈن اور گریسن شامل ہیں جبکہ لڑکیوں کے لیے اولیویا، ایما، ایوا اور ایریا جیسے نام مقبول رہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق محمد نام دنیا بھر میں بچوں کا رکھا جانے والا سب سے مقبول ترین نام ثابت ہوا۔امریکا کی سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈیٹا کے مطابق سال 2000 میں نام ‘محمد’ 620 نمبر پر تھا جبکہ 2018 تک یہ 345 پر آگیا۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close