دلچسپ و عجیب

شوارما کیوں نہیں کھلایا،دلہن نے شادی کے تین ہفتے بعد ہی شوہر سے طلاق لے لی

قاہرہ(نیوزروم مانیٹرنگ)بعض اوقات معمولی معمولی باتیں اس قدر شدید جھگڑے کا باعث بن جاتی ہیں کہ لوگ ایک دوسرے سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ جاتے ہیں،ایسا ہی کچھ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بھی ہوا جہاں ایک نئی نویلی دلہن نے شوارما نہ کھلانے پر اپنے شوہر سے شادی کے چالیس روز بعد ہی طلاق لے لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیحہ نامی اس خاتون نے بتایا کہ شادی کے کچھ روز بعد وہ دونوں باہر گھومنے کیلئے گئے تھے ، اسی دوران اس نے بھوک لگنے پر اپنے شوہر سے شوارما کھانے کا مطالبہ کیا ۔تاہم جب خاتون نے جوس کے علاوہ شوارما کی بھی فرمائش کی تو ان کے 32 سالہ شوہر احمد اس بات پر بھڑک اٹھے اور گھر واپسی تک خاتون کو جھاڑ پلاتے رہے۔ عدالت میں خاتون نے جج کو بتایا کہ ان کا شوہر ایک انتہائی کنجوس انسان ہے حالانکہ اس کی جاب بھی اچھی ہے اور وہ بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھاتا ہے۔ خاتون نے اپنے خاوند کی کنجوسی کی حد بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں صبح ناشتہ کرتی ہوں اس کے بعد یہ چیک کیا جاتا تھا کہ میں نے کتنی ڈبل روٹی کھائی اور کتنی بچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ شوارما نہ دلانا اور اس پر تذلیل کرنا برداشت کی آخری حد تھی، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے شادی کے 40 روز بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close