بریکنگ نیوز

یکم جون تک تمام امتحان ملتوی،داخلے بند

اسلام آباد(نیوز روم رپورٹوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی اور یونیورسٹی کے داخلوں میں بھی ایک ماہ کی تاخیر کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ساری دنیا ایک بہت بڑے چیلنج سے گزر رہی ہے، بنی نوع انسان کو تاریخ میں کبھی اتنے بڑے چیلنج کا سامنا نہیں ہوا، یہ بیماری ملنے جلنے سے زیادہ پھیل رہی ہے ، اس لئے اجتماع سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حکومت قوم کو اقدامات سے متعلق آگاہ کرنا چاہتی ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لیتی ہے۔ تعلیم کا شعبہ ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کو ایک ہی تشویش ہے کہ بچوں کی خفاظت کی جائے، حکومت کی اولین ترجیح بچوں کو وائرس سے بچانا ہے۔ اس لئے کورونا وائرس سے بچاوَ کےلیے حکومت کا پہلا فیصلہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا تھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close