بریکنگ نیوز

بھارت نے پانی چھوڑ دیا،پاکستان میں سیلاب،کئی علاقے ڈوبنے کا خدشہ

لاہور(نیوزروم رپورٹ)بارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، پاکستان کو بتائے بغیر دریائے چناب میں اچانک ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا، بگلیہار جھیل سے چھوڑا جانے والا پانی دریا کے پانی سے ملکر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک ریلے کی شکل میں ہیڈ مرالہ پہنچ گیا، دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کے خدشہ کے پیش نظر گوجوانوالہ،حافظ آباد اور جھنگ میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔

بارشوں کے باعث دریائے جہلم میں سطح بلند ہونے سے منگلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ گئی، ہنگامی طور پر ڈیم کے سپل وے کھول کر پانی کا بڑا ریلا رسول بیراج کی طرف بہا دیا گیا ہے، ارسا حکام نے جمعرات کی شام تک منگلا ڈیم میں 6 لاکھ کیوسک کا بڑا ریلا آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close