دلچسپ و عجیب

قیدی نے جیل سے سائیکل چرا کر 2 گھنٹوں میں اتنا فاصلہ طے کر لیا کہ یقین نہ آئے

لندن: برطانیہ کی جیل سے ایک قیدی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور دو گھنٹے کے وقت میں سائیکل پر اتنا سفر کر ڈالا کہ سن کر آپ کہیں گے کہ اسے تو پروفیشنل سائیکلسٹ ہونا چاہیے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ شخص ایچ ایم پی بیڈفورڈ میں قید کی سزا کاٹ رہا تھا، جہاں سے سہ پہر 2بجے کسی طرح جیل سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس نے جیل کی ورکشاپ سے سائیکل چوری کی اور لندن کی طرف نکل کھڑا ہوا۔ 2گھنٹے بعد پولیس اس کا سراغ لگانے اوردوبارہ گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ اس وقت یہ شخص اسی سائیکل پر سوار اے ون شاہراہ پر لندن کی طرف جا رہا تھا۔ ان دو گھنٹوں میں وہ حیران کن طور پر 65کلومیٹر سے زائد سفر طے کر چا تھا۔
جیل حکام کے مطابق قیدی جیل کے وزٹ ایریا سے فرار ہوا جہاں سکیورٹی نسبتاً کم ہوتی ہے۔ دوبارہ گرفتاری کے بعد اس کے خلاف جیل توڑنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا جس میں اسے اضافی 2ماہ کی قید سنا دی گئی ہے۔وزارت انصاف کے ترجمان کی طرف سے بھی اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے، جس میں فرار ہونے والا قیدی جیل سے ہی سائیکل چوری کرکے اس پر اتنا طویل سفر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close