بریکنگ نیوز

لیڈی ڈاکٹر خود کشی کیس،ماہا سے زیادتی کا انکشاف،ملزم پکڑا گیا

کراچی(نیوزروم رپورٹ) کراچی میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،متوفیہ سے زیادتی کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ  ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کی وجہ بننے والے 3 کرداروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق درخواست میں متوفیہ کے والد نے اپنی بیٹی ماہا علی کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تینوں افراد کی جانب سے ٹینشن دینے کے باعث ان کی بیٹی نے خودکشی کی۔

دوسری طرف ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے معاملے پر 3افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ گذری تھانے میں ورثاء کی مدعیت میں درج کیا گیا، نامزد ملزمان میں جنید،ڈاکٹرعرفان اور وقاص شامل ہیں، مقدمہ میں دھمکانے، دباؤ ڈالنےاورزہریلی چیزکھلانےکی دفعات شامل ہیں۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close