دلچسپ و عجیب

سر میں بالوں کی جگہ سونے کی چین لگوانے والا میکسیکو کا ‘ریپر’

مختلف نظر آنے کی چاہ لوگوں سے بعض اوقات ایسے انوکھے کام بھی کرواتی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ میکسیکو کے 23 سالہ ریپر ڈین سور نے کیا جنہوں نے سرجری کے بعد اپنے بالوں کی جگہ سر میں سونے کی چینیں پیوست کروالیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈین سور نے یہ سرجری اپریل میں کروائی اور دعویٰ کیا کہ وہ تاریخ کے پہلے ریپر ہیں جنہوں نے اس قسم کی سرجری کروائی۔ اس کے علاوہ ڈین نے دانتوں پر بھی سونے کے بریسس لگوا رکھے ہیں۔
ڈین سور نہ صرف ایک ریپر بلکہ سوشل میڈیا انفلوئینسر بھی ہیں جن کے ٹک ٹاک پر تقریباً 2 ملین جبکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

صارفین کی جانب سے ڈین کی ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں جب کہ کچھ مداح ان کے اس لک کو کافی پسند بھی کررہے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close