بریکنگ نیوز
لاہور میں گھر سے 4لاشیں برآمد
لاہور(نیوزروم رپورٹ)لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے رات گئے باپ اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں ،پولیس کے مطابق تینوں کو دو موٹر سائیکل سوار افراد نے گھر میں گھس کر گولیاں ماریں۔رپورٹس کے مطابق قتل ہونے والوں میں باپ،بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی بعد ازاں دونوں فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہوئے جن میں باپ بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، لاشوں کی شناخت اسحاق، ابوذر، عاتکہ اور حسنہ کے ناموں سے ہوئی، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع کرلیے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
Facebook Comments