بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

غلط لاٹری ٹکٹ پر 20لاکھ ڈالر کا انعام

نیو یارک(نیوزروم مانیٹرنگ) امریکا میں ایک شخص کو غلط لاٹری ٹکٹ دے دیا گیا لیکن اس کی خوش قسمتی سے اس پر 20 لاکھ ڈالر انعام نکل آیا۔ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے نواح میں 57 سالہ شخص نے ایک پٹرول پمپ پر گاڑی روکی تھی۔ وہ ٹائر میں ہوا بھرنا چاہتا تھا۔ ایئرمشین چلانے کے لیے اس کے پاس سکے نہیں تھے اس لیے وہ دکان کے اندر چلا گیا۔اس نے دکان کے کلرک سے سکوں کے ساتھ 10 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ بھی مانگا۔ کلرک نے غلطی سے 20 ڈالر کا ٹکٹ دے دیا۔اس نے بتایا کہ کلرک کو غلطی کا احساس ہوا تو اس نے ٹکٹ بدلنے کی پیشکش کی۔ لیکن میرے اندر سے کسی نے کہا کہ مجھے وہی ٹکٹ لینا چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔مشی گن لاٹری کا کھیل سادہ سا ہے۔ ٹکٹ پر نمبر پوشیدہ ہوتے ہیں۔ اسے اسکریچ کیا جاتا ہے اور لکی نمبرز پر انعام نکل آتا ہے۔ اس شخص کے 15 نمبر میچ کرگئے اور وہ 20 لاکھ ڈالر انعام جیت گیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close