بریکنگ نیوزدنیا
مجھے بوڑھا کیوں کہا؟ٹرمپ کی شمالی کوریا کے صدر پر چڑھائی،دوستی کا پیغام بھی بھجوادیا
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویسے تو اپنی حماقتوں کی وجہ سے میڈیا میں رہتے ہی ہیں ،اب انہوں نے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا ہے،ویتنام جانے سے پہلے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ پر تنقید کے تیر چلانے والے ٹرمپ اب ان کو دوستی کا پیغام بھجوارہے ہیں،معاملہ ایسے ہی نہیں سدھرا،ہوا کچھ یوں امریکا کے بد ترین مخالف اور کھلے عام دھمکیاں دینے والے شمالی کوریا کے صدر نے امریکی صدر کو ’’بوڑھا‘‘کہہ کر مخاطب کیا جس پر ٹرمپ بھی چپ نہ رہے اور ٹویٹر پر پیغام پوسٹ کیا کہ وہ تو کم جونگ کو ’’چھوٹا موٹا‘‘نہیں کہتے پھر انہیں موٹا کیوں کہا گیا؟اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ کم جونگ کی تمام تر تنقید اور دھمکیوں کے باوجود وہ ان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں
Facebook Comments