دلچسپ و عجیبعرب دنیا
ساس کو زبان دکھانے پر دلہن کو شادی کے روز ہی طلاق
قاہرہ: (نیوز روم مانیٹرنگ) مصر میں ایک شہری شادی کی تقریب میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو طلاق دے کر بارات واپس لے گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نواحی علاقے میں نوجوان دلہا نے 28 سالہ دلہن کو یہ کہہ کر باراتیوں کے سامنے طلاق دے دی کہ تم نے میری ماں کو زبان چڑائی ہے۔ دلہا اپنی بارات واپس لے گیا جب کہ دلہن کی والدہ کی حالت غیر ہو گئی۔
مصری دلہن نے البیان اخبار کے نمائندے کو بتایا کہ شوہر نے میرا مؤقف جانے بغیر ہی مجھے طلاق دے دی، میں ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔
دوسری جانب دلہا نے مؤقف اختیار کیا کہ ماں سے بدتمیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، میں نے طلاق دے دی ہے اور اب وہ محض مہر کی رقم کیلئے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کیلئے اسے عدالت کے دھکے کھانے پڑیں گے۔
دلہا کی جانب سے دوٹوک جواب ملنے پر دلہن نے بھی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ انسان زندگی گزارنے کے لائق نہیں۔ ابھی تک عدالت نے مقدمے کی سماعت کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی۔