اسپورٹسبریکنگ نیوز

پی ایس ایل 5،27 ہزار ٹکٹوں کے 2کروڑ 70لاکھ روپے شائقین کو واپس

 کراچی(نیوزروم اسپورٹس) کورونا کے باعث متاثر ہونے والی پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،پہلے ہفتے دو کروڑ  ستر لاکھ روپے شائقین کو واپس کردیئے گئے ہیں۔پی سی بی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا پہلا ہفتہ مکمل ہوگیا ہے جب کہ یہ سلسلہ5 اگست تک جاری رہے گا۔کوویڈ 19 کے سبب بند دروازوں میں کھیلے جانے والے 5 گروپ میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی نذر ہونے والے میچ کی ٹکٹ ری فنڈ ہورہے ہیں،پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 27 ہزار539 ٹکٹوں کی 2 کروڑ70 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس کی گئی۔ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے29 اگست تک شیڈول ہے،اس دوران کوالیفائر، 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل کی ٹکٹیں ری فنڈ ہوں گی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close