بریکنگ نیوز

ناراض اراکان پی ٹی آئی میں جانے کو تیار،ن لیگ کو بڑا جھٹکا

لاہور(نیوز روم رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے (ن) لیگ کے 6 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے اور اگر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے زیادہ دباؤ بڑھا یا کوئی ایکشن لیا گیا تو استعفیٰ کے لیے بھی تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناراض ارکان پارٹی ایکشن کی صورت میں استعفیٰ دے کر ضمنی الیکشن پی ٹی آئی سے بھی لڑنے کو تیار ہیں، اس کے علاوہ ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ اب مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چلیں گے، صرف لیگل کور مسلم لیگ ن کا رہے گا، مسلم لیگ (ن) کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کا ووٹ نہیں ملے گا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے مزید ارکان وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close