بریکنگ نیوزبزنس

بینکوں کے پرانے اوقات کار بحال

کراچی(نیوزروم رپورٹ)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے کورونا وائرس سے قبل والے اوقات بحال کر دیے۔مرکزی بینک کے جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک عوام کے لیے نئے اوقات کار پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔تاہم بینک اپنی شاخوں کے لیے اپنے کاروباری اوقات اپنی ضروریات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق طے کر سکتے ہیں۔نئے اوقات کار کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سےشام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہر ڈیڑھ سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close