بریکنگ نیوز

کراچی میں کرونا کے مزید 11کیس،کوئٹہ میں بارہ سالہ بچہ بھی متاثر

کراچی: (نیوز روم رپورٹ) کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید11 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہوگئی، ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی نئے کیسز کی تصدیق کر دی۔

وزیر صحت سندھ کی ترجمان میرن یوسف نے بھی نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کل مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق 6 مریض شام سے براستہ دوحہ آنے والی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے جبکہ 3 متاثرہ افراد گزشتہ ہفتے لندن سے براستہ دبئی پرواز کے ذریعے کراچی آئے تھے۔ادھر کوئٹہ میں ایران سے لوٹنے والے بارہ سالہ بچے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close