بریکنگ نیوزدنیا
بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ تباہ
جالندھر(نیوز روم مانیٹرنگ) بھارت میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-29 گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے گرتے جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-29 تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تاہم انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جالندھر کے فوجی بیس سے اُڑان بھرنے والا تربیتی طیارہ مگ-29 قریبی کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں تکنیکی خرابی واقع ہوگئی تھی۔
Facebook Comments