بریکنگ نیوز
کراچی میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آگیا
کراچی(نیوزروم رپورٹ)سندھ میں کرونا وائرس کاایک اور مریض سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک میں کیسز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔کراچی کے رہائشی میں وائرس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کی گئی۔اجلاس میں متاثرہ شخص کے قریبی عزیزوں اور دوستوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کرونا وائرس ٹاسک فورس اجلاس میں انھیں آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں اس مرض کا ایک اور کیس ظاہر ہو چکا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ نے بریفنگ میں بتایا کہ آج 4 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک مثبت آیا۔ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے 107 سیمپلز ٹیسٹ کیے جس میں 4 مثبت آئے۔ ان میں سے سے ایک مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جس شخص کا مثبت ٹیسٹ آیا اس کا تعلق کراچی سے ہے۔ جو افراد تفتان سے آ رہے تھے اُن کا پروگرام آج منسوخ ہو گیا ہے۔ کل شام 5 بجے وہ افراد تفتان سے نکلیں گے۔