بریکنگ نیوز
لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت ملوث نکلا ، 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے، وزیر داخلہ
لاہور: لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ دار تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشتگردی کا معاملہ وزارت خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، کلبھوشن کا معاملہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارت پاکستان میں ہرقسم کی دہشت گردی کو پروموٹ کرتا ہے۔
ان کا ہنا تھا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، دہشت گردی کو کوئی بھی واقعہ ہو بھارت اس میں کسی نہ کسی انداز میں شامل رہا ہے، پاکستان میں مساجد اور امام بارگاہوں کا نشانہ بنایا گیا، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم نے بے پناہ قربانیاں دیں، ہم ہر روز نئی صورتحال سے دو چار ہوتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کے 24 گھنٹے کے اندر 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا، کسی دہشتگرد تنظیم نے جوہر ٹاون دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔