بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

رات کو لوہے کی برسات،انوکھا سیارہ دریافت

لاہور(نیوز روم مانیٹرنگ)زمین سے دور بہت دور ایک انوکھا سیارہ دریافت ہوا ہے جہاں رات کے وقت فولادی ذرات کی بارش ہوتی ہے۔

زمین سے 640 نوری سال کے فاصلے پر موجود سیارہ جھرمٹ ’’پائسِس‘‘ میں پایا جاتا ہے جس کا درجہ حرارت 2400 درجے سینٹی گریڈ ہے جو کہ اسے جہنم بنانے کے لیے کافی ہے۔ اس شدید درجہ حرارت پر اس کی سطح پر پایا جانے والا فولاد بھاپ بن کر اڑجاتا ہے۔

لیکن جیسے ہی رات ہوتی ہے تو فولاد کے ذرات دوبارہ ٹھنڈے ہو کر پگھلے ہوئے لاوے کی صورت میں سیارے کی سطح پر بارش کی طرح برسنے لگتے ہیں۔ یونیورسٹی آف جینیوا سوئزرلینڈ کے ماہرِ فلکیات ڈیوڈ ایرنریخ اور ان کے ساتھیوں نے سیارے کو ڈبلیو اے ایس پی 76 بی کا نام دیا ہے جس کا پہلا انکشاف 2016ء میں ہوا تھا جو ہمارے سیارے مشتری (جوپیٹر) کی طرح انتہائی گرم ہے لیکن مشتری کے مقابلے میں اس کی جسامت 1.8  گنا زائد ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close