بریکنگ نیوزدنیا

طیارہ ایرانی میزائل لگنے سے تباہ ہوا،ٹرمپ

تہران(نیوز روم مانیٹرنگ) ایران کے دارالحکومت تہران میں یوکرائنی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے بعد قیاس آرائیوں کا آغاز ہو گیا۔ امریکی صدر اور یوکرائنی حکام نے واقعہ کو دہشتگردی کی نظر سے دیکھنا شروع کر دیا۔وائٹ ہاؤس کے دوران امریکی صدر سے سوال پوچھا گیا کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں گرنے والے یوکرائنی طیارے کے ساتھ کیا ہوا تو اس کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میرے کچھ شکوک و شبہات ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں جسکا اعلان عنقریب محکمہ خزانہ کرے گا، نیٹو کے اثر و رسوخ کو مشر ق وسطیٰ میں بڑھانا چاہیے۔

دوسری طرف یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ جہاز کے اندر دھماکہ کیا ہو، یوکرائنی طیارہ کی تباہی کی وجہ تہران میں نصب روسی میزائل دفاعی سسٹم بھی ہوسکتا ہے۔

اُدھر امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایران نے غلطی سے گرا دیا، طیارہ ٹیک آف سے تھوڑی دیر پہلے دو میزائل داغے گئے، امریکی سیٹلائٹ کی تصویروں سے واضح ہوتا میزائل داغے گئے، یقین ہے طیارہ ایرانی میزائل لگنے سے گرا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close