بریکنگ نیوز

کوئٹہ پھر لہو لہو،مسجد میں دھماکا،ڈی ایس پی سمیت15 شہید

کوئٹہ(نیوزروم رپورٹ)دہشتگردعں بلوچستان کو پھر نشانہ بنا لیا، کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے زودار دھماکے میں‌ ڈی ایس پی امان اللہ اور امام سمیت 15 افراد شہید جبکہ متعدد ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا سیٹیلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہوا جہاں نماز مغرب کے وقت بہت سے نمازی موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں ہونے والا یہ دھماکا خود کش تھا۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو جائے وقوعہ پہنچے، اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکے میں 15 افراد شہید جبکہ 19 زخمی ہوئے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close