بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

لڑکیوں کو کیسے لڑکے پسند ہوتے ہیں؟نئی تحقیق آگئی،پرانے دعوے جھوٹ ثابت

لاہور(نیوزروم اسپیشل)جنس مخالف کی کشش ایک فطری عمل ہے،ہر وہ ذی نفس جو ذرا سا بھی شعور رکھتا ہے اپنی مخالف جنس کی جانب کھنچتا ہے اور اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی خواہش رکھتا ہے،ایسا ہی ایک تجسس یہ بھی ہے کہ لڑکیوں کو کس عمر کے لڑکے زیادہ پسند ہوتے ہے؟حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب Dataclysmمیں کچھ اسی تجسس کا جواب دیا گیا ہے جس نے ماضی میں اس حوالے سے کیے گئے تمام دعوؤں کو جھوٹ ثابت کردیا ہے۔
کتاب میں مختلف خواتین کی رائے لیکر ایک سروے مرتب کیا گیا ہے جس کے مطابق زائد عمر کی لڑکیوں کو اپنے سے بڑے عمر کے لوگ پسند ہوتے ہیں۔لڑکوں کے ساتھ عمر کا یہ فرق دو یا تین سال سے زائد کا ہوسکتا ہے۔ یہ بات سامنے آئی کہ لڑکیوں کو اپنے سے کچھ زائد عمر کے لڑکوں میں دلچسپی ہوتی ہے جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ لڑکیاں چاہتی ہیں کہ جس لڑکے کو وہ پسند
کریں اس کی شخصیت میں نکھار ہو اور ایسا صرف بڑی عمر کے لڑکے میں دیکھنے کو ملتا ہے جس کی وجہ سے لڑکیاں ان کی جانب متوجہ ہوتی ہیں۔ایک بار پھر یہ بتاناضروری ہے کہ یہ تجزیہ مختلف لوگوں سے بات کرکے مرتب کیا گیاہے لہذا ضروری نہیں کہ تمام لڑکے ،لڑکیوں پر یہ بالکل صحیح بیٹھے۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close