دلچسپ و عجیب

تازہ ہوا میں سانس،قیمت 29ڈالر

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)جب بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا ہے،ہر کوئی یہ کہتا نظر آتا ہے کہ اب تو سانس لینے پر بھی ٹیکس لگے گا،ہمارے ہاں یہ صرف ایک محاورہ ہے لیکن نیوزی لینڈ میں واقعی سانس لینے کے لیے بھی اب قیمت ادا کرنا پڑے گی،جی ہاں!آلودگی اور الرجی سے تنگ افراد کے لیے تازہ ہوا برائے فروخت ہے اور وہ بھی کین میں بند۔


آکلینڈ ایئرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ پر بکنے والے اس تازہ ہوا کے کین کی قیمت انتیس ڈالر یعنی دوہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کین میں موجود تازہ ہوا نیوزی لینڈ کی اونچی اور سرسبز پہاڑیوں سے محفوظ کی گئی ہے، جس کا اہم مقصد صحت کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنا ہےیہ کین کیویانا کمپنی ’پیور فریش نیوزی لینڈ ایئر‘ کے نام سے فروخت کر رہی ہے، جس کا بچت پیک بھی دستیاب ہے، جس میں چار کین شامل ہیں جن کی قیمت 99 ڈالر یعنی 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔ تازہ ہوا کے کین کے ساتھ ایک ماؤتھ کیپ بھی فراہم کیا گیا ہے جس سے یہ ہوا جسم کے اندر اتاری جاسکے گی۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close