انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز

22سال سے جوان نیوز خوبصورت خاتون اینکر

تیزی سے گھومتا وقت کا پہیہ جہاں بہت کچھ پیچھے جوڑ دیتا ہے وہیں انسان کی جسمانی ساخت اور صحت پر بھی گہرے اثرات چھوڑتا ہے،پہلے بچپن،پھر جوانی ،پھر ادھیڑ عمری اور اگر زندگی وفا کرے تو آخر میں بڑھاپا۔ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے لیکن چین کی نیوز اینکر کے ساتھ ایسا کچھ نہیں۔جی ہاں!چینی ٹیلی ویژن پر موسم کا حال بتانے والی نیوز اینکر آج بھی ویسی ہی ہے جیسے بائیس سال پہلے تھی،دو دہائیاں گزرنے کے باوجود اس کی عمر تو بڑھی لیکن وہ آج بھی ویسی ہی دکھائی دیتی ہے جیسی پہلے دن تھی۔

چوالیس سالہ یانگ ڈین نے 22 برس قبل ’سی سی ٹی وی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ سی سی ٹی وی نے ان کے پورے دور کی ویڈیوز ایک جگہ جمع کرکے پوسٹ کی ہیں۔ اس ایک مجموعی ویڈیو میں یانگ ڈین کے چہرے کو 22 سال کے دوران دیکھا جاسکتا ہے یعنی ویڈیو میں 1996ء سے 2018ء تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔

تصاویر میں آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ اس پورے عرصے میں ان کے چہرے پر عمر رسیدگی، جلد اور رنگت میں تبدیلی اور کسی بڑھاپے کے آثار نظر نہیں آرہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان 22 برسوں کے دوران ان کی جسمانی ساخت بھی نہیں بدلی اور ان کے وزن میں بھی کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close