بریکنگ نیوز
توہین عدالت،ایک اور اہم وزیر پر فرد جرم لگ گئی
اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری پر فرد جرم عائد کردی ہے۔دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔وزیر مملکت کی جانب سے ایک نئی درخواست کی،ان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ہم نے ایک نئی درخواست دائر کی ہے ، نئی درخواست پر فیصلہ آنے تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی، فرد جرم عائد ہونا ایک داغ ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے آج کی تاریخ فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کی ہے ، ہم آپ کو بعد میں سن لیں گے ، پہلے فرد جرم عائد کریں گے۔ عدالت نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔
Facebook Comments