ٹیکنالوجی

کبھی نہ ڈوبنے والی کشتی تیار

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) دنیا بھر میں ہر سال ہزاروں افراد کشتی کے حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ،صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہوئی ہے،آئرلینڈ میں ایک ایسی کشتی تیار کی گئی ہے جو کبھی بھی نہیں ڈوبے گی۔جدید ترین تیکنیک سے بنائی گئی  تھنڈر چائلڈ نامی یہ کشتی آئرلینڈ کی کمپنی سیف ہیون مرین نے ملکی بحریہ کے لئے تیار کی ہے جو کسی بھی طرح کی سمندری حالات میں اپنے سواروں کو مکمل طور پر محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے،بےلگام لہریں اسے اگر الٹا بھی دیں تو بھی کچھ نہیں ہوتا اور یہ خود بخود دوبارہ سیدھی ہوجاتی ہے۔جدید ترین کشتی فی الحال ملکی بحریہ کیلئے تیار کی گئی ہے تاہم جلد اسے عام شہریوں کیلئے بھی مہیا کردیا جائے گا۔کشتی کے کمال دیکھنے کیلئے ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close