بریکنگ نیوزصحت
جرمن شخص کیلئے زندہ رہنے کیلئے روزانہ 20لٹر پانی ضروری
میونخ(نیوزروم مانیٹرنگ)دنیا بھر میں عجیب و غریب بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد کم نہیں لیکن جرمنی میں ایک شخص ایسا بھی ہے جسے زندہ رہنے کیلئے روزانہ کم از کم بیس لٹر پانی پینا پڑتا ہے۔ جی ہاں پینتیس سالہ مارک وبین ہورسٹ اپنی سانسیں برقرار رکھنے کیلئے پانی کا سہارا لینے پر مجبور ہے اور اسے ایک دن میں کم از کم بیس لٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔مارک میٹابولک (نظام ہضم میں کیمیائی تبدیلی) کی بیماری میں مبتلا ہے اس بیماری میں کثرت سے پیشاب آتا ہے جو کہ شدید پیاس اور ڈی ہائیڈریشن کی وجہ بنتا ہے۔ اگر مارک چند گھنٹے کیلئے پانی نہ پیئے تو اس کا بدن خشک ہونے لگتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگلے ہی لمحے اس کی موت واقع ہوجائے گی۔ یہ ایک کمیاب بیماری ہے جو عمر کے کسی بھی حصے پر حملہ آور ہوسکتی ہے۔
Facebook Comments