انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز

ٹرمپ نے ٹاپ امریکی ماڈل کو بھی رلا دیا

لاس اینجلس(نیوزروم انٹرنیٹمنٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر ٹاپ امریکی ماڈل بیلا حدید کی آنکھیں بھی چھلک پڑیں،امریکی صدر کے اعلان پر اپنے شدید رد عمل کے اظۃار میں معروف امریکی ماڈل نے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا،اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے جانب سے اعلان کے بعد فلسطینیوں کے درد کا احساس ہوتے ہی ان کی آںکھوں میں آنسو آگئے۔دوروز قبل مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے پرشدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔عالم اسلام کے علاوہ دیگرممالک بھی اس اقدام کی سخت مذمت کررہے ہیں۔ ٹاپ امریکی ماڈل بیلا حدید نے بھی اپنے انسٹا گرام پیج پراس حوالے سے سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔بیلا حدید نے لکھا کہ میں یہ سب کہنے کے لیے بہترین الفاظ کے انتطار میں تھی، لیکن مجھے احساس ہوا کہ ان نانصافی کے بارے میں لکھنے کے لیے کوئی موزوں طریقہ نہیں۔ آج کا دن بہت بہت افسوسناک ہے۔ ٹرمپ کے اعلان کے بعد فلسطینیوں کے درد اورغم اور ان کی نسلوں کا سوچ کر میں رو پڑی۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close