بریکنگ نیوزدنیا

بھارت میں طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں دلی ائیرپورٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر ایک طیارہ پُل تلے پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق دلی ایئرپورٹ کے نزدیک مرکزی شاہراہ پر ٹرک پر لدا ایک بڑا طیارہ پل کے نیچے سے گزرنے کے دوران اونچائی زیادہ ہوجانے کی وجہ سے پھنس گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ پل تلے پھنسا ہوا ہے۔ طیارہ ایک ٹرک پر لدا ہوا ہے تاہم ڈرائیور کو پل کی اونچائی کا اندازہ نہیں ہوسکا تھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close