بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب
امریکی سنار نے 10لاکھ کا سونا زمین میں چھپادیا،جو تلاش کرلے وہی مالک ہوگا
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)اگر آپ سولہ کروڑ روپے کے مالک بننا چاہتے ہیں تو امریکا پہنچ جائیں جہاں ایک سنار نے اتنی ہی مالیت کے زیورات زمین میں چھپا کر اعلان کیا ہے کہ جو بھی ان زیورات کو تلاش کرلے گا وہی ان کا مالک بھی ہوگا۔۔مشی گن کے جوہری جونی پیری کا کاروبار کورونا وبا سے شدید متاثر ہورہا تھا اس لیےاس نے دکان بند کرنے اور 10 لاکھ ڈالر کے زیورات و جواہرات سے رقم کمانے کا سوچا۔ زیورات کو درجن بھر مقامات پر زمین میں چھپایا گیاہے اور وہ اس کے اشارے ٹکٹ کے ذریعے مختلف لوگوں کو فروخت کرکے رقم کمانا چاہتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق زیورات ڈیٹرائٹ کے شہری علاقے سے لے کر سمندر کنارے پر چھپائے ہیں۔ اور لوگوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنی قسمت آزمائیں اور اتلاش کرکے خزانے کے مالک بنیں۔ جونی کا کہنا ہے کہ اس نے دس لاکھ ڈالر سےزائد کی قیمتی دھاتیں زمین میں دفن کی ہیں، جن میں سونا چاندی، پلاٹینم، ہیرے، جواہرات اور قدیم نوادرات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مدفن شے سے کوئی نہ کوئی یاد اور تاریخ وابستہ ہے۔
اس کھیل کو جونی ٹریژر کوئیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔ خزانے کو پانے کے لیے اشاروں، پہیلیوں اور دیگر انداز سے رہنمائی دی گئی ہے۔ لیکن اس سب کے لیے آپ کو ٹکٹ خریدنا ہوگا جن کی تعداد محدود ہے اور مقابلے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔جونی کے مطابق اگر آپ اشاروں، کنایوں اور پہیلیوں کو سمجھ گئے تو مشکل سے ایک ہفتے میں اپنے حصے کا خزانہ ضرور ڈھونڈ نکالیں گے۔ اس ضمن میں پہلا مرحلہ 15 اگست کو شروع ہوگا جس کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت کئے جاچکے ہیں۔ ایک ٹکٹ کی قیمت 49 ڈالر ہے جس کے بدلے چار ہزار ڈالر کی قیمتی دھاتیں حاصل کی جاسکیں گی ۔ دوسرا مرحلہ 13 ستمبر کو شروع ہوگا جس کی قیمت 59 ڈالر رکھی گئی ہے اور ایک ٹکٹ کے بدلے 7 ہزار ڈالر کا سونا مل سکے گا۔