بریکنگ نیوزپاکستانخواتین

ماوری سرمد کو زیادتی کی دھمکیاں؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا

لاہور(نیوزروم رپورٹ)عورت مارچ کی روح رواں اور ٹی وی شو میں معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ لڑائی کے بعد مشہور ہونے والی سوشل ایکٹیوسٹ ماروی سرمد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔ ماروی سرمد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ لوگوں نے ان کا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیک کردیا ہے۔ ماروی سرمد کے مطابق نمبر اور ای میل لیک ہونے کے بعد سے انہیں مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ماروی سرمد نے بتایا کہ انہیں ایک گھنٹے کے دوران گالیوں اور دھمکیوں پر مبنی اوسطاً 10 ہزار پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close