بریکنگ نیوز

سیالکوٹ: ہجوم کا سری لنکن شہری پر بہیمانہ تشدد، قتل کرنے کے بعد آگ لگادی

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش نذرِ آتش کردی، صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔

واقعہ سیالکوٹ کے وزیرآباد روڈ پر پیش آیا جہاں مبینہ طور پر نجی فیکٹریوں کے ورکرز نے ایک فیکٹری کے ایکسپورٹ مینیجر پر حملہ کر کے اسے قتل کیا اور اس کے بعد آگ لگادی۔

سیالکوٹ کے ڈسٹرک پولیس افسر(ڈی پی او) عمر سعید ملک نے کہا کہ مقتول شخص کی شناخت پریانتھ کمارا کے نام سے ہوئی جو سری لنکن شہری تھا۔سیالکوٹ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close