بریکنگ نیوز
دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ،پاکستان کا نمبر کون سا؟لسٹ آگئی
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) ایک زمانے میں پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا لیکن دہشتگردی کے عفریت اور ہمارے حکمرانوں کی نااہلیوں کے باعث آج وہ دنیا کا پانچواں کمزور ترین پاسپورٹ بن چکا ہے۔ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے 2019کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں جاپان دنیا کا طاقتورقرار پایا ہے،پاکستان درجہ بندی میں دو درجے بہتری آئی ہے تاہم ابھی بھی مجموعی طور پر ہمارا پاسپورٹ دنیا کا پانچواں کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔
فہرست میں صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق کے پاسپورٹ کا نمبر پاکستان کے بعد آتاہے۔ جاپان پہلے، سنگا پوراور جنوبی کوریا دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔پاکستان کے شہری تینتیس ممالک میں ویزا حاصل کیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، گزشتہ سال پاکستانی پاسپورٹ کا اس فہرست میں ایک سو چار نمبر تھا۔جاپانی پاسپورٹ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پہلے نمبر پر رہا جس کے شہری دنیا کے 190ممالک میں بغیر ویزا حاصل کیے سفر کرسکتے ہیں۔ سنگا پوراور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ کا فہرست میں دوسر انمبر ہے۔ ان ممالک کے شہری 189ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ جرمن پاسپورٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔فہرست میں بھارتی پاسپورٹ کا نمبر 79 ہے۔