دلچسپ و عجیب

6منزلہ زیر زمین شہر جہاں 20 ہزار افراد رہتے تھے

انقرہ(نیوز روم مانیٹرنگ) ترکی کے صوبے’’نوشہر‘‘ اپنے آثارِ قدیمہ کےلیے مشہور ہے لیکن یہاں کا ضلع دیرنکویو اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہاں ایک وسیع زیرِ زمین شہر کے آثارِ قدیمہ موجود ہیں جو تقریباً ڈھائی ہزار سال پرانے ہیں۔ یہ شہر چھ منزلہ ہے جو زمین سے 200 گہرائی میں پھیلا ہوا ہے اور یہاں کسی زمانے میں 20 ہزار لوگ رہا کرتے تھے۔

یہ شہر ’’دیرنکویو انڈرگراؤنڈ سٹی‘‘ کے نام سے مشہور ہے جو ترک دارالحکومت استنبول سے تقریباً 750 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

اس شہر کے گلی کوچے، دکانیں اور مکانات، سب کے سب زیرِ زمین ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس زیرِ زمین شہر میں مال مویشیوں اور دوسرے پالتو جانوروں کےلیے بھی الگ جگہیں بنائی گئی تھیں جبکہ تازہ ہوا کے گزرنے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close