دلچسپ و عجیب
دنیا کا انوکھا قصبہ جہاں رہنے والوں کو لاکھوں روپے ملتے ہیں
لاہور(نیوزروم رپورٹ)دنیا میں آپ کہیں بھی چلے جائیں،چھوٹے سے چھوٹے شہر اور قبصے میں آپ کو خرچہ اپنی جیب سے ہی کرنا پڑتا ہے لیکن ایک قبصہ ایسا بھی ہے جو اپنے مکینوں کو نہ صرف مفت آبادکاری کی سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ زندگی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے لاکھوں روپے بھی ادا کرتا ہے،۔
جی ہاں اٹلی کا قصبے پوگییلیا میں حکام نے کم ہوتی آبادی کے خطرے پر قابو پانے کیلئے انوکھا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت مقامی انتظامیہ سرسبز پہاڑوں اور جنگل میں گھرے اس قبصے میں رہائش کے خواہشمند تنہا افراد کو آٹھ سو یورو (تقریبا ایک لاکھ روپے)جوڑے کو بارہ سو یورو(تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے)تین افراد کے خاندان کو پندرہ سو یورو(تقریبا ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے)ادا کرے گی جبکہ چار افراد پر مشتمل خاندان کو دوہزار یورو(تقریبا ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔رپورٹس کے مطابق کسی زمانے میں اس قصبے کی آباد آٹھ ہزار نفوس پر مشتمل تھی جو اب کم ہوکر صرف ڈھائی ہزار رہ گئی ہے۔
انیس سو ساٹھ کی دہائی میں یہ قبصہ سیاحوں کی جنت تھا اور اسےلٹل نیپلز کہا جاتا تھا لیکن آہستہ آہستہ ملازمتوں اور روزگار کی تلاش میں لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی۔صورتحال کے پیش نظر مقامی حکومت نے انوکھا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت رہائش رکھنے والوں کو قصبے میں مکان کرائے پر لینا ہوگا اور وہاں ملازمت بھی کرنا ہوگی۔