اسپورٹس

پی ایس ایل ملتوی

لاہور(نیوزروم اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پی ایس ایل کو فوری طورپر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا پی سی بی نے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ کو فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین کرسٹین بھی پی ایس ایل کو چھوڑ چکے ہیں جس کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4، لاہور قلندرز کا ایک اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل کے اب تک کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close