بریکنگ نیوزپاکستان
غیر ملکی ملازمہ سے چکر بازی،سینئر پاکستانی افسر نوکری سے فارغ
اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ) فارن سروس کے سینئر افسر کو مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یوکرائن میں تعینات فارن آفس کےسینئرافسر وقاراحمد کو برطرف کردیاگیا ہے۔ بی ایس 18 گریڈ کا افسر وقار احمد یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں پاکستانی سفارت خانے میں فرسٹ سیکرٹری کے طورپر تعینات تھا۔ اس نے یوکرائن میں مقامی ملازمہ کوجنسی طورپرہراساں کیا۔
یوکرائن میں پاکستانی سفارتخانےمیں تعیناتی کےدوران وقار احمد کے خلاف مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر تحقیقات ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہونے پرسیکرٹری خارجہ نے افسر کو ملازمت سےبرطرف کردیا
Facebook Comments