بریکنگ نیوز

لاہور میں ڈاکوؤں کی سڑک کنارے بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی

لاہور(نیوز روم رپورٹ)لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی۔

خاتون نے رشتے دار کو بھی فون کیا لیکن رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا، کافی دیر انتظار کے باوجود موٹر وے پولیس نہیں پہنچی۔

ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد ، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close