بریکنگ نیوز
زیور کیوں نہیں دیئے؟شوہر نے بیوی کی شرم گاہ کاٹ دی
ڈیرہ غازی خان(نیوزروم رپورٹ)ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں بارڈر ملٹری فورس نے ایک کارروائی کے دوران بیوی کی شرم گاہ کاٹنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے قبائلی علاقہ ڈیرہ غازی خان، جمیل احمد کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو تونسہ شریف کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق تونسہ شریف کی رہائشی خاتون کی جانب سے اس کے والد اور بھائی کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ زیورات نہ دینے پر ان کے داماد نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے ان کی بیٹی کے اعضائے مخصوصہ کاٹ دیئے۔مقامی پولیس نے بھی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا،اسی وجہ سے دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا۔پولیس نے واقعہ کی مزید تفصیلات اور متاثرہ خاتون یا اس کے شوہر کانام ظاہر نہییں کیا۔