اسپورٹسبریکنگ نیوز

پہلا ٹیسٹ: حسن علی کی 5 وکٹیں، بنگلہ دیش کی ٹیم 330 رنز پر آؤٹ

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حسن علی کی عمدہ باؤلنگ کے باعث بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

چٹاگانگ میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے 253 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو شروع میں ہی سنچری اسکور کرنے والے لٹن داس 114 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

لٹن داس کے ساتھ 206 رنز کی شاندار شراکت قائم کرنے والے مشفیق الرحیم سنچری بنانے میں ناکام رہے اور 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے کچھ مزاحمت کا مظاہرہ کیا لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close