بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

دنیا کا سب سے انوکھا سیب!!!

لاہور(نیوزروم رپورٹ) آپ نے سبز،سرخ اور پیلے سیب تو ضرور دیکھیں ہونگے لیکن کبھی یہ میٹھا پھل کالے رنگ میں بھی دیکھا ہے؟نہیں؟ تو اب دیکھ لیں ۔سیاہ ہیروں والے سیب دراصل چین میں مشہور ہوا نائیو سیب (چین کے سرخ لذیذ) کی نسل سے ہیں۔ تبت کے خود مختار خطے کے ایک علاقے نیانگ چی میں یہ سیب پائے جاتے ہیں۔ سطح سمندر سے 3100 میٹر کی بلندی پر ایک چینی کمپنی نے یہاں 50 ہیکٹر پر باغات لگائے ہیں۔اس علاقے میں دن اور رات میں درجہ حرارت کا خاصا فرق پایا جاتا ہے دن میں خوب دھوپ پڑتی ہے اور اس کی الٹرا وائلٹ روشنی سے سیب کی رنگت مزید گہری ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ گہرے جامنی رنگ کے ہوجاتے ہیں اور دور سے کالے دکھائی دیتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گہرے بنفشی سیبوں کی اوپری سطح بہت خوبصورت اور انوکھی ہے، اندر سے کاٹنے پر ان کا گودا موم کی طرح نظر آتا ہے جبکہ دور سے یہ ہیروں کی طرح خوشنما دکھائی دیتے ہیں اسی بنا پر سیبوں کو سیاہ ہیرے بھی کہا جاتا ہے۔پہلی مرتبہ سیاہ جامنی سیب 2015ء میں اگنا شروع ہوئے تھے اور اسی بنا پر یہ مہنگی ترین مارکیٹوں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ ایک سیب کی قیمت 7 ڈالر یا پاکستانی ایک ہزار روپے ہے تاہم اپنی رنگت کی بنا پر ان کی افزائش بہت سست ہوتی ہے۔عام سیب کا درخت 3 سے 5 برس میں پیداوار دینا شروع کرتا ہے لیکن اس کی پیداوار 8 سال سے پہلے ممکن نہیں ہوتی۔ ان میں سے بھی صرف 30 فیصد سیب ایسے ہیں جو مکمل سیاہ ہونے پر پورا اترتے ہیں اور اچھے داموں فروخت ہوتے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close