بریکنگ نیوزصحت
خبردار! محبت میں ناکامی بڑا نقصان پہنچاسکتی ہے
لاہور(نیوز روم رپورٹ)جوانی میں محبت ہوہی جاتی ہے،یہ ایک فطری عمل ہے لیکن جب محبت نفرت میں بدل کر دل توڑے تو کیا ہوتا ہے؟نئی تحقیق میں خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے۔ڈاکٹروں نے محبت میں دل ٹوٹنے کو بروکن ہارٹ سنڈروم کا نام دیا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی سے محبت میں دل ٹوٹنے کو آسان نہ لیں کیونکہ اس کا براہ راست اثر دل پر ہوتا ہے اور اسے بری طرح متاثر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے رفتہ رفتہ دل کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اور یہ کیفیت ہارٹ اٹیک کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اس بیماری کا شکار زیادہ تر نوجوان ہیں جن کی عمریں 19 سال سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بریک اپ سے نوجوانوں کی صحت پر پڑنے والے اثرات وقتی ہرگز نہیں ہوتے، اپنا دکھ دوسروں کے ساتھ نہ بانٹنے سے یہ صورتحال موت کا پیغام بھی لا سکتی ہے۔
Facebook Comments