بریکنگ نیوزویڈیو

دو گلاس پانی پلانے پر13لاکھ روپے ٹپ

امیروں کے چونچلے امیر ہی جانیں،لیکن بعض اوقات دولت مند افراد کچھ ایسا کرجاتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں،امریکی ریاست کیرولینا کے شہر گرین ولے کے مقامی ریسٹورنٹ میں ویٹرس کی جاب کرنے والی ایلیانا کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا،ایلیانا اپنی ڈیوٹی پر تھی کہ ایک گاہک آیا،،پانی مانگا،پیاس بجھائی اور ڈالروں کا ڈھیر ٹیبل پر رکھ کر چلا گیا،ساتھ ہی یہ نوٹ بھی لکھ گیا کہ اتنا مزے دار پانی پلانے پر شکریہ۔ویٹرس نے پہلے تو اس نے نوٹ جعلی سمجھے لیکن جب کانپتے ہاتھوں سے انہیں اٹھا کر دیکھا تو حیرت کی انتہا نہ رہی،ایلیانا کے ساتھیوں نے حیرت انگیز مناظر کو کیمرے میں قید کرلیا ،آپ بھی ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close